میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ کہ پورے سوات کی 2.5ملین آبادی بشمول اباسندھ کوہستان کی آبادی بھی سیدوشریف سوات سیدوگروپ آف ہسپتال پر انحصار کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے 3-4مہینوں سے یہ ادارے بنیادی سہولیات کی فراہمی سے قاصر ہیں جسکی ایم آر آئی مشین،سی ٹی سکین، ڈاپلر الٹراساونڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین خراب ہیں مذکورہ مشین پچھلے 5سالوں میں لگائی گئی ہیں لیکن ابھی تک فعال نہیں ہوئی اس کے علاوہ بنیادی قسم کی ادویات اور انجکشن بھی ناپیدہ ہیں۔لٰہذا حکومت بغیر کسی تاخیر کے ہسپتال میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے توجہ دے اور اپنے عملی نعرے صحت ایمرجنسی پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں۔