میں وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ صوبہ بھر میں بالعموم پشاور اور ایبٹ آباد میں بالخصوص سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے دنوں حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن پشاور وغیرہ میں رات 9بجے سے رات 12 بجے کے درمیان بے شمار سٹریٹ کرائم ہوئے ہیں ۔ جسکی وجہ سے غریب عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔لٰہذا حکومت وقت فوری طور پر اس پر قابو کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔