میں وزیر برائے محکمہ خوراک کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ روزانہ کی بنیاد پرمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور208 روپے فی کلو کے حساب سے مرغی فروخت کی جارہی ہے جو کہ صوبے کی غریب عوام کے ساتھ انتہائی ظلم ہے ۔ لہذا صوبائی حکومت قیمتوں میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کرے تاکہ یہ مسئلہ فوری طور پر حل ہو سکیں