میں وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ خیسور شمالی وزیرستان میں ایک معصوم بچے کی فریاد پر صوبائی حکومت کی خاموشی اور ذمہ داران کی طرف سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ قابل افسوس اور تکلیف دہ ہے دہشتگردی کے واقعات اور قبائلی اضلاع میں آپریشنز کی وجہ سے تباہ حال زندگی قابل توجہ ہے اور اوپر سے اس طرح کے واقعات احساس محرومی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے وہاں پر جان ومال کی بڑی مقدار میں نقصان اور اسی طرح عزت نفس چادر اور چار دیواری کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔صوبائی حکومت کا خاموش بننا زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے حکومت کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کرنی چاہیے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاناچاہیے تا کہ آئیندہ کسی کو اس قسم ناقابل برداشت حرکت کی جرات نہ ہو۔