Committee Report regarding the Reservations on Handing over of Rest Houses Report Adopted in the House on 06-03-2012

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا

رپورٹ

 مجلس قائمہ نمبر 7 برائے محکمہ مواصلات  وتعمیرات

    میں،چیئرمین مجلس قائمہ نمبر7 برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات اسمبلی کی جانب سے  جناب بشیر احمد بلور صاحب ، سینئر وزیر برائے بلدیات کے رپورٹ کے پیرا نمبر 15میں درج سفارش بابت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ریسٹ ہاؤسیز کی حوالگی کے ضمن میں  تحفظات پر کمیٹی کو مورخہ 15مارچ 2010ءکو دوبارہ غور کرنے کے لئے حوالہ کردہ رپورٹ منسلکہ ضمیمہ ،، ،، پر رپورٹ پیش کرنے کاشرف حاصل کرتاہوں ۔

-2 کمیٹی نے اس ضمن میں تین اجلاس منعقد کئے لیکن جناب بشیر احمد بلور صاحب ، سینئر وزیر برائے بلدیات باوجود بروقت اطلاع کے شرکت نہیں کر سکے تاہم سیکرٹری محکمہ بلدیات نے مورخہ 10جنوری 2012ء کو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور بتایا کہ جب تک لوکل گورنمنٹ آرڈیننس،2001ءنافذالعمل ہے اس وقت تک محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ریسٹ ہاؤسیز کی دوبارہ محکمہ کو حوالگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور یہ بدستور محکمہ بلدیات کے پاس رہینگے ۔

 -3 بالا صورت حال کے پیش نظر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے رپورٹ کےپیراگراف نمبر 15میں مندرج سفارش بابت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ریسٹ ہاؤسیز کی محکمہ کو دوبارہ حوالگی کا معاملہ رپورٹ سے حذف کیا جائے۔

-4 کمیٹی متفقہ طور پر معزز ایوان سے سفارش کرتی ہے کہ نظر ثانی شدہ رپورٹ لف ضمیمہ “ب”کو منظور کیا جائے۔

                                       (پرویز احمد خان)

                               ایم پی اے/چیئرمین

                             مجلس قائمہ نمبر7برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات