Session Schedule
Group No. |
Date of Sitting |
Name of Departments |
1st |
26th Dec, 2011 |
• Elementary & Secondary Education• Food
• Higher Education
|
2nd |
27th Dec, 2011 |
• Communication & Works• Local Government, Elections & Rural Development
• Public Health Engineering
|
3rd |
28th Dec, 2011 |
• Health• Establishment
• Home & Tribal Affairs
• Planning & Development
• Sport, Tourism, Archaeology, Youth Affairs & Museum
|
4th |
29th Dec, 2011 |
• Auqaf, Hajj, Religious Affairs & Minority Affairs• Environment
• Industries, Commerce & Technical Education
• Mineral
|
5th |
30th Dec, 2011 |
• Administration• Agriculture, Livestock & Cooperation
• Finance
• Irrigation
• Relief, Rehabilitation & Settlement (PDMA/PaRRSA)
• Zakat, Ushr, Social Welfare & Women Empowerment
|
6th |
2nd Jan, 2012 |
• Information, Public Relation & Culture• Inter Provincial Coordination
|
7th |
-------- | • Nil
|
8th |
3rd Jan, 2012 |
• Health• Home & Tribal Affairs
|
9th |
4th Jan, 2012 |
• Environment• Labour
|
10th |
5th Jan, 2012 |
• Administration |
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا
22ویں اجلاس کا پہلاگروپ
نشان زدہ سوالات(Starred Questions)
جوکہ 26 دسمبر2011کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر13 |
Sent to Dept: on 30/11/11 |
کیا وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہٕ لکی مروت کے گاؤں شیری خیل کے تمام سکولوں میں کلا س فور اسی گاؤں سے بھرتی کئے گئے ہیں ؟
(ب) اگر (الف) کا جواب اثبات میں ہوتوبھرتی شُدہ ملازمین اس گاؤں سے نہیں اور وہ مالکان زمین کی سفارش پر بھرتی نہیں کئے گئے تو کس کی سفارش اور حُکم پر بھرتی کئے گئے ہیں ۔ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر14 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ہائیر ایجوکیشن ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ صوبے میں کالجز موجود ہیں جبکہ ان میں تدریسی عملہ مطلوبہ تعداد کی نسبت کم ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ تدریسی عملہ میں مزید تعیناتیوں کی ضرورت ہے ؟
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) کس کس شعبے میں کتنا تدریسی عملہ کم ہے ؟
(ii) گزشتہ تین سالوں میں اس کمی کو پوراکرنے کیلئے محکمہ نے کیا ہنگامی اور عملی طور پر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر15 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ہائیرایجوکیشن ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیایہ درست ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ کالجوں کا الحاق ہوتا ہے جس کیلئے باقاعدہ قواعد وضوابط موجود ہیں ؟
(ب) اگر(ا)کا جواب اثبات میں ہوتو :-
(i) ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ کون کونسے کالج ملحق ہیں ۔ملحق کالجوں کے نام بمعہ الحاق کے قواعد وضوابط کی تفصیل فراہم کی جائے ۔
(ii) ان کالجز کے گزشتہ پانچ سالوں کے تعلیمی نتائج کا تقابلی جائزہ بھی فراہم کیا جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر16 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ہائیرایجوکیشن ارشاد فرمائیں گے کہ |
(الف) آیا یہ درست ہے کہ ہر سال بجٹ میں نئے کالجوں کی تعمیر کیلئے رقم مختص کی جاتی ہے جبکہ نئے کالجوں کی تعمیر ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہے؟
(ب) آیا یہ درست ہے کہ ضلع مانسہرہ ، میں بفہ شنکیاری اور پھر کنڈ میں گرلز یا بوائز کالج کی ضرورت ہے ۔ جس کیلئے قابل عمل رپورٹ بھی بنائی گئی ہے ؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ بالا مقامات پر گزشتہ تین سالوں سے کسی بھی کالج کی منظوری نہیں دی گئی ؟
(د) اگر (الف) تا (ج)کےجوابات اثبات میں ہوں تو حکومت ٕمذکورہ مقامات میں سے کسی ایک ترجیحی مقام پر بوائز یا گرلز کالج کی کب تک تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ؟
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر17 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ)سرکاری ملازمین اپنا اور والدین کا علاج سرکاری اخراجات سے کرانے کا حق رکھتے ہیں؟
(ب) اگر (الف) کا جواب اثبات میں ہے تو:-
(i) پچھلے آٹھ سالوں سے محکمہ تعلیم ضلع مانسہرہ کے کن ملازمین نے کتنی باراپنا حق لیا ہے، ملازمین کے نام، ولدیت، پتہ، سرکاری عہدہ اور علاج معالجے کے اخراجات کی رقم کی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر18 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) محکمہ سکولوں کے لئے فرنیچر مہیا کرتا ہے؟
(ب) گزشتہ تین سالوں میں PK-55 میں کن کن سکولوں کو فرنیچر فراہم کیا گیا اور کن کن سکولوں میں فرنیچر موجود نہیں ہے انکا متبادل انتظام کیاگیاہے؟
(ج) فرنیچر فراہم کرنے کا طریقہ کار طلبی ٹینڈر ، تمام حاضر ٹھیکیداروں کے نام اور کامیاب ٹھیکیداروں کا نام، پتہ فراہم کیے جائیں۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر30 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرخوراک ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) محکمہ صوبے میں مختلف اشیا ءخوردونوش کی قیمتیں مقرر کرتا ہے؟
(ب) اگر(ا) کا جواب اثبات میں ہوتو:-
(i) محکمہ ضلعی سطح پر کس کے ذریعے مذکورہ اشیاء کی قیمتیں مقرر کرتا ہے؟
(ii) تمام اضلا ع کے فوڈ کنٹرولرز کے ناموں کی تفصیل بمعہ ان اضلاع کے جہاں فوڈ کنٹرولر موجود نہیں فراہم کی جائے۔
(iv) سال 2008 سے تاحال مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کےخلاف جو کاروائی کی گئی ہے اسکی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر31 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرہائر ایجوکیشن ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) صوبے میں غیر مسلم برادری کی زیر نگرانی چلنے والے کالجز اور یونیورسٹیاں موجود ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) مذکورہ کالجز اور یونیورسٹیاں کن کن اضلاع میں واقع ہیں؟
(ii) مذکورہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں کتنے مسلمان بچے زیر تعلیم ہیں؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر67 |
Sent to Dept: on 07/12/11 |
کیا وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے سرکاری سکولوں کے لئے کتابوں کی چھپائی کی ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ ان درسی کتب میں بعداز چھپائی چند ایک کلاس کی کتابوں کو ضائع کرنا پڑا ہے؟
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو ضائع شُدہ کتب یاکتب میں نصاب کی تبدیلی کی وجہ سے قومی خزانہ کو کتنا نقصان ہوا ہے ۔تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر68 |
Sent to Dept: on 07/12/11 |
کیا وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں زنانہ مڈل و ہائی سکولز موجود ہیں ؟
(i) مذکورہ تحصیل میں کتنے اور کہاں کہاں زنانہ پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول موجودہیں ۔
(ii) موجود ہ حکومت نے کتنے زنانہ سکول تعمیر کئے ہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔
صوبائیاسمبلیسیکرٹریٹخیبرپختونخوا
22ویںاجلاسکا دوسراگروپ
نشانزدہسوالات(Starred Questions)
جوکہ 27 دسمبر2011کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
( الف) درج ذیل نشان زدہ سوال جوکہ گزشتہ اجلاس سے منتقل کیا گیاہے ،کودوسرے گروپ میں دریافت کیا جائےگا۔
محکمہ آبنوشی
Notice Date25/11/11 |
محترمہ نور سحر صاحبہ ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر09 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر مواصلات وتعمیرات ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) ہر سال سرکاری رہائش گاہوں کے تزئین وآرائش اور مرمت کے لئے فنڈ مختص کیا جاتا ہے ۔ اور سال 2010-11 کے دوران خیبر کالونی کی تزئین وآرائش ومرمت کے لئے 6.850 ملین روپے مختص کئیے گئے تھے؟
(ب) اگر (ا)کا جواب اثبات میں ہو تو مذکورہ مختص شدہ رقم کی تفصیل آئٹم وائز ہر رہائش گاہ فراہم کی جائے ۔ نیز مالی سال 2006-07 سے مالی سال 2009-10 تک کی تفصیل بھی آئٹم وائز بمعہ ہر رہائش گاہ بتائی جائے ۔
Notice Date25/11/11 |
محترمہ نور سحر صاحبہ ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر10 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر مواصلات وتعمیرات ارشاد فرمائیں گے |
(ا) ماہ ستمبر 2011 کے مختلف تاریخوں میں (PHA) نے مختلف سڑ کوں کے لئے ٹینڈر کیئے ہیں ؟
(ب) مورخہ 2011-09-26 کو جو ٹینڈر ہوئے تھے اس میں سے ایک ٹینڈر (مرمت حطار روڈ)منظورنہیں کیا گیا ۔
(i) جو کام منظورنہیں کئے گئے ان کی وجہ بتائی جائے اور جو کام منظور ہوئے ہیں اس کی بھی تفصیل بتائی جائے ۔
(ii) سال 11-2010 اور12-2011 میں (KHA) (PHA) نے جتنے بھی ٹینڈر کئے ہیں۔ اس میں حصہ لینے والے تمام فرموں (ٹھکیداروں) کے نام، ان کے ریٹس ،کامیا ب فرموں کے نام اور ریٹس ، ہر کام کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر07 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر بلدیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہ آیا صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹررورل ڈویلپمنٹ کی پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں بحال ہیں؟
(ب) آیا یہ بھی دُرست ہے کہ حکومت DDACکی بحالی پر مذکورہ پوسٹوں کو دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
(ج) اگر (ا) و (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں توحکومت سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی کو رولز کے مطابق اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر34 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیر بلدیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) کیا ضلع مانسہرہ میں تینTMA کام کررہے ہیں اور TMA مانسہرہ ،اوگی اور بالاکوٹ کو مختلف مدات میں فنڈ مہیا کئے گئے ہیں ؟
(ب) کیا مذکورہ TMAs میں مختلف گریڈ کے ملازمین بھی کام کررہے ہیں ؟
(د) TMAمانسہرہ ،اوگی اور بالاکوٹ نے ازخود جو وصولیا ں کی ہیں کن کن مدات سے کتنی رقم وصول کی ہے تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر35 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیر بلدیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) محکمہ کے زیر انتظام کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے؟۔
(ب) مذکورہ ادارے کے قیام کے کیا اسباب تھے؟
(ج) مذکورہ ادارہ کیوں غیر فعال ہےنیز کب تک ادارے کو فعال بنایا جا سکتا ہے اور اس کو فعال کرنےکے لیے کیا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
Notice Date29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر36 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیر بلدیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) آیا یہ درست ہے کہ TMA مانسہرہ کو اکتوبر 2005 کے بعد مرکزی حکومت سے فنڈ ملے ہیں؟
2005 کے بعد TMA مانسہرہ کو کب کہاں کہاں سے کتنا فنڈ ملا ہے اور ملنے والی رقم کہاں اور کس منصوبہ پرخرچ کی گئی ہے مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر37 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیر بلدیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) ریگی ماڈل ٹاون کے نام سے ایک ہاوسنگ سکیم ضلع پشاور میں زیر تکمیل ہے؟
(ب) آیا یہ درست ہے کہ مذکورہ سکیم کے پانچ زون ہیں جبکہ اس سکیم کی مکمل زمین کا قبضہ محکمہ کے پاس نہیں ہے؟
مذکورہ سکیم پر کن کن دیگر افراد/ اداروں کا کتنا کتنا قبضہ ہے، کب سے یہ قبضہ برقرار ہے، حکومت نے قبضہ واگزار کرانے کے لئے کیا اقدامات کیئے ہیں تفصیل فراہم کی جائے
Notice Date30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر38 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیر مواصلات و تعمیرات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہ ہنگو مین روڈ سے چھپگلو تالاچی براستہ سرکی (ہائی وے) روڈ منظورہوا ہے؟
(i) مذکورہ روڈ کا تخمینہ لاگت کتنا ہے نیزاسکاٹینڈر قانونی کارروائی پورا کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔
(ii) مذکورہ روڈ کابِل ایڈوانس میں کس نے دیا ہے نیز بل کتنی رقم کا تھا؟
Notice Date30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر69 |
Sent to Dept: on07/12/11 |
کیاوزیرآبنوشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ماموں خوڑہ تحصیل ٹل سے دلن یونین کونسل کیلئے واٹر سپلائی سکیم منظورہوئی تھی جوکہ مکمل ہوگئی ہے ؟
(i) مذکورہ سکیم پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہے؟ اور اس سکیم سے کتنے لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔اس کا ٹھیکیدار کون ہے؟
(ii) مذکورہ سکیم نا کام تونہیں ہے اگر جواب ہاں میں ہو تو حکومت نےمذکورہ غفلت اور ذمے دار افرادکے خلاف کیا اقدامات کئے ہیں ؟
Notice Date30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر70 |
Sent to Dept: on07/12/11 |
کیاوزیرآبنوشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) سال 2009-10 اور 2010-11 میں محکمہ آبنوشی ضلع ہنگو میں بھرتیاں ہوئیں ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) آیا مذکورہ بھرتی کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا، کامیاب و ناکام امیدواروں کے جملہ کاغذات کی تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) بھرتی شدہ افراد کس کی سفارش پر بھرتی کئے گئے ہیں نیز غیر قانونی بھرتیاں کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے تفصیل فراہم کی جائے۔
صوبائیاسمبلیسیکرٹریٹخیبرپختونخوا
22ویںاجلاسکاتیسراگروپ
نشانزدہسوالات(Starred Questions)
جوکہ 28 دسمبر2011کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
سوال نمبر98 منجانب محترمہ عظمٰی خان صاحبہ، رُکن صوبائی اسمبلی
محکمہ کھیل
(ب) درج ذیل نشان زدہ نئے سوالات
Notice Date 25/11/11 |
محترمہ نور سحر صاحبہ ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر75 |
Sent to Dept: on15/12/11 |
کیا وزیراسٹبلشمنٹ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کو بی پی ایس 3 سے بی پی ایس 21 تک عملہ فراہم کرتا ہے۔
(ب) آیا یہ درست ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں عرصہ دراز سے مختلف آسامیاں خالی پڑی ہیں جس سے محکمہ جات کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے ۔
(ج) اگر (ا) و (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں تو سیکرٹریٹ میں تا حال کتنی آسامیا ں خالی ہیں تمام آسامیوں کی تفصیل بمعہ سکیل و تعداد، نیز یہ آسامیاں کب سے خالی پڑی ہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر01 |
Sent to Dept: on 28/11/11 |
کیا وزیرصحت ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ج) اگر (ا) و (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) مذکورہ BHU میں شیشم کے کلکتنے درخت تھے مذکورہ درختوں کی کٹائی کس کے حُکم پر کی گئی ہے حکم نامہ کی کاپی فراہم کی جائے۔
(ii) اگر مذکورہ BHU میں درختوں کی کٹائی غیر قانونی طور پر کی گئی ہے تو حکومت کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کب تک کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر02 |
Sent to Dept: on 28/11/11 |
کیا وزیرصحت ارشاد فرمائیں گےکہ |
(أ) ضلع لکی مروت میں کتنے ہسپتال اور BHUs ہیں اور کہاں کہاں واقع ہیں؟
(ب) مذکورہ ہسپتالوں اور BHUs میں کتنی پوسٹیں ہیں تعینات شدہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے نام و پتے کی تفصیل فراہم کی جائے۔
(ج) گزشتہ تین سالوں میں ان ہسپتالوں اور BHUs کو کتنی مالیت کی دوائی اور سامان فراہم کیا گیا ہے؟
(د) حکومت کب تک مذکورہ ہسپتالوں اور BHUs میں خالی پوسٹوں کو ُپرکرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر20 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر کھیل و سیاحت ازراہ کرم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) ہزارہ ڈویژن سیاحت کے لحاظ سے ملک میں مشہور ترین جگہ ہےاور ملک کے ساتھ بیرون ممالک سےبھی یہاں سیاح آتے ہیں اور ان کی آمد سے معاشی ترقی ہوتی ہے
(ب) 2005 کے زلزلے سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے؟
(ج) اگر (ا)و (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) حکومت نے مذکورہ شعبہ کو تباہی سے بچانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں اورآیا اس ضمن میں کوئی جامع منصوبہ زیر غور ہے؟
(ii) محکمہ نے اس بارے میں ERRA کے ساتھ کیا خط و کتابت کی ہے تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر48 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) کیا محکمہ ہذا اسلحہ لائسنس کا اجراء کرتا ہے ؟
(ب) آیا بعض اسلحہ لائسنس کا اجراء ضلع سے اور بعض کا اجراء صوبے سے ہوتا ہے ؟
(ج) کس درجے کے اسلحے کا لائسنس صوبے سے ہوتا ہے اور کس قسم کے اسلحے کے لائسنس کا اجراء ضلع سے ہوتا ہے تفصیل فراہم کی جائے
(د) ملکی سطح پر اسلحہ ساتھ لے جانے کی ضرورت ہوتواس کے طریقہ کارکی وضاحت کی جائے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر49 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) آیا جیل میں قیدیوں کے لیے B کلاس بھی ہوتی ہے ؟
(ب) صوبے کی تمام جیلوں میں موجود قیدی جن کو گزشتہ پانچ سالوں میں بی کلاس دی گئی ہےان کے نام اور جرم وسزا کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
(ج) گزشتہ پانچ سالوں میں جو قیدی بی کلاس کی شرائط پر پورا اترتے تھے اور ان کو سہولت نہیں دی گئی اس کی بھی تفصیل فراہم کی جائے ۔
(د) گزشتہ پانچ سالو ں کے دوران پیرول پر رہا ہونے والے قیدیوں کے نام اور ان کے جرم وسزا کی تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر50 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(أ)صوبائی حکومت محکمہ داخلہ کو فنڈ مہیا کرتا ہے جس سے پولیس کے لیے اسلحہ و کارتوس خریداجاتا ہے؟۔
(i) گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے لیے اسلحہ و کارتوس خریداری کے لیےکن کن ذرائع سے اور کل کتنا فنڈ موصول ہوا ہے۔کتنا اسلحہ و کارتوس خریدا گیا ہے اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) مذکورہ اسلحہ و کارتوس کن کن کمپنیوں سے خریدا گیا ہے ان کے نام اور تقابلی جائزہ کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
اسلحہ و کارتوس کی خریداری کو بے قاعدگی سے محفوظ بنانے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں مکمل تفصیل فراہم کیجائے
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر51 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ ضلع بٹگرام میں ایک سب جیل موجود ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ سال2005 کے زلزلے میں مذکورہ جیل کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے وہ ناقابل استعمال ہے؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ ضلع بٹگرام کے قیدی اور حوالاتی سب جیل بٹگرام کے خراب ہونے کی وجہ سے مانسہرہ، داسو اور کوہستان میں رکھے جاتے ہیں؟
(د) اگر (ا) تا (ج) کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) مذکورہ سب جیل کی بحالی اور مرمت کیوں نہیں کی گئی اس کی بحالی اور مرمت پر اخراجات کا تخمینہ کتنا ہے؟
(ii) حکومت مذکورہ جیل کو مرمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر39 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) یو این ۔ ڈی ۔پی (UNDP) نے محکمہ کی وساطت سے صوبے کے مختلف اضلاع میں فنڈخرچ کیئے ہیں۔جبکہ چنداضلاع کو مذکورہ فنڈسے محروم رکھاگیا ہے؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہوتو2008 سے تاحال مذکورہ ادارے نے کتنا فنڈ خرچ کیا ہے؟ضلع وائزتفصیل فراہم کی جائے ۔نیز مذکورہ ادارے نے ضلع ہنگو میں فنڈ خرچ کیا ہے؟ اگر نہیں تو وجوہات بتائی جا ئیں۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر41 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ایس ڈی یو اور پی ڈی ایم اے نے حال ہی میں دوآبہ ریل پٹٹری سے حاجی عثمان شاہ کورونہ طورہ وڑی روڈ کو دوبارہ تعمیر کیا ہے؟
(i) مذکورہ روڈ کس ٹھیکیدار نے بنایا ہے اور اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہے نیز یہ روڈ کس حکومتی ذمہ دار کے زیرنگرانی بنایا گیااور کس تاریخ کو مکمل کیا گیاہے۔
(ii) مذکورہ روڈاتنے قلیل عرصہ میں دوبارہ کیوں خراب ہوا ہے ؟ نیز حکومت نے ذمہ دار افراد کے خلاف کیا اقدامات کیئے ہیں ؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر64 |
Sent to Dept: on 03/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) سال 2008 سے تاحال ضلع ہنگو میں مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں لوگ شہید ہوئے ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہوتو:-
(i) سال 2008 سے تاحال ضلع ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات میں کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔
(ii) حادثہ کا مقام شہیداور زخمی افراد کے نام بمعہ مالی امداد کی تفصیل فراہم کی جائے۔نیز جو لوگ مذکورہ امداد سے محروم رہ گئے ہیں، انکے نام کی تفصیل اور امدادنہ ملنے کی وجوہات فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر65 |
Sent to Dept: on 03/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہ سال 2009ہنگو میں شیعہ سنی فسادات کے دوران حکومت کے زیر قبضہ تین عدد گاڑیاں گاڑی نمبر J-3029پشاور ماڈل 1989،C-4918بنوں ماڈل 1994اورH-5598پشاور ماڈل 1982لاپتہ ہوگئیں تھیں ؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہوتوحکومت نے اب تک گاڑی مالک کے حوالے کیوں نہیں کی یا گاڑی کا معاوضہ کیوں ادا نہیں کیا تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر66 |
Sent to Dept: on 03/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ہنگو ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر ہو رہی ہے؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو :-
(i) مذکورہ ٹھیکیدار کون ہے اور مذکورہ تعمیر پر نگرانی کے لئے سرکاری طور کس آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے؟
(ii) ٹھیکیدار کو اب تک تعمیر پر کتنی رقم ادا کی گئی ہے اور اس میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں؟ ادا شدہ رقوم کی چیک وائیز تفصیل فراہم کی جائے۔
(iii) مذکورہ جیل کی تعمیرات ناقص ہیں یا تسلی بخش۔ تفصیل فراہم کی جائے۔
صوبائیاسمبلیسیکرٹریٹخیبرپختونخوا
22ویںاجلاسکاچوتھاگروپ
نشانزدہسوالات(Starred Questions)
جوکہ 29 دسمبر2011کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر11 |
Sent to Dept: on 30/11/11 |
کیا وزیر صنعت و حرفت ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہٕ محکمہ نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو توسیع دینے کے لئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ II-بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے؟
(ii) مذکورہ زمین کن کن لوگوں سے فی کنال کتنی قیمت پر خریدی گئی ہے؟
(iii) مذکورہ منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کی مَدمیں کل کتنی رقم ادا کی گئی ہیں نیز پٹواری کلکٹر ہری پور سے تصدیق شُدہ یک سالہ اوسطًا قیمت کی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر19 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیراوقاف حج مذہبی و اقلیتی امور ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) صوبے میں دینی مدارس کی اچھی خا صی تعداد موجود ہےاور حکومت ان مدارس میں سے بعض کی مدد بھی کرتیہے؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) گزشتہ تین سالوں میں جن جن دینی مدارس کو امداد دی گئی ہے، مدرسہ کا نام ،مہتمم کا نام،اور رقم کی تفصیل بمعہ تاریخ ادائیگی فراہم کیجائے ۔
(ii) نیز مذکورہ امداد محترم وزیراعلی صاحب کی یا محترم وزیر اوقاف صاحب کی تجویز پر اداکی گئی ہے ۔تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر21 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) محکمہ صوبے میں قدرتی پانی (دریاوں اور تالابوں) کی انتظام اور ان میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرتاہے؟
(ب)محکمہ ہیچریوں اور مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کرتا ہے۔
(ج) اگر (الف )و( ب )کا جواب اثبات میں ہو تو محکمہ کی طرف سے اٹھائےگئے مذکورہ اقدامات کی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر22 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) محکمہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر کارروائی کرتا ہے؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کتنے افراد کوجرمانہ کیا گیا ہے اور کتنےافراد کے خلاف کیسز درج کئے گئےنیز کیسز پر ہونے والے حکومتی اخراجات کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر23 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ب) اگر (الف) کا جواب اثبات میں ہوتو گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ نے مچھلیوں کے مختلف اقسام کی افزائش نسل کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں؟ تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر24 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) حالیہ سیلاب میں ہر محکمے کیطرح محکمہ جنگلی حیا ت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس میں کنڈ پارک ضلع نوشہرہ کے جنگلی حیا ت بھی شامل ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) مذکورہ سیلاب میں کنڈ پارک کا کتنا نقصان ہواہے، کون کونسی قسم کے حیوانات و پرندےہلاک ہوئے ہیں اور اُنکی مالیت کتنی ہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) مذکورہ نقصانات کی تلافی کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر44 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) کوہاٹ ڈویژن میں وائلڈ لائف کا مرکز موجود ہے؟
(ب) اگر(ا) کاجواب اثبات میں ہوتو مذکورہ مرکز میں کتنے ملازمین کام کررہےہیں۔ ان کی تنخواہ کا ماہانہ حجم نیز فوجی اپریشن کی وجہ سے مذکورہ مرکز کے نقصان کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر71 |
Sent to Dept: on 03/12/11 |
کیا وزیر قدرتی وسائل و ترقی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ دُرست ہے کہ صوبے کے مختلف مقامات پر قدرتی ذخائر مثلاکوئلہ اور ماربل موجود ہیں اور اُن کانوں میں مزدور بھی کام کرتے ہیں ؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہوتو سال 2008سے تاحال مذکورہ ذخائر سے کتنی آمدنی ہوئی ہے ؟نیز حکومت مزدور طبقہ کو یومیہ مزدوری کے علاوہ کونسی سہولیات فراہم کرتی ہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
صوبائیاسمبلیسیکرٹریٹخیبرپختونخوا
22ویںاجلاسکا پانچواں گروپ
نشانزدہسوالات(Starred Questions)
جوکہ 30 دسمبر2011کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
سوال نمبر75 منجانب مفتی سید جانانصاحب، رُکن صوبائی اسمبلی
محکمہ پی ڈی ایم اے
محکمہ آبپاشی
سوال نمبر77 منجانب محترمہ نور سحر صاحبہ، رُکن صوبائی اسمبلی
محکمہ خزانہ
سوال نمبر78 منجانب محترمہ نور سحر صاحبہ، رُکن صوبائی اسمبلی
محکمہ خزانہ
(ب) درج ذیل نشان زدہ نئے سوالات
Notice Date 25/11/11 |
محترمہ نور سحر صاحبہ، رُکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر29 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرخزانہ ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) محکمہ خزانہ کے مراسلہ نمبر-12Bo-/FD/5-8/2011 کے مطابق تمام محکمہ جات کو مطلع کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایا ت کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ریگولر /عارضی آسامیوں پر تعینات نہ کیا جائے ؟
(i) کیا محکمہ خزانہ ان ہدایات پر خود عمل کرنے کا پابند نہیں ہے ؟
(ii) محکمہ خزانہ میں ایسے افراد کے نام بمعہ مکمل کوائف فراہم کئے جائےجو 60 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجودا بھی تک فرائض سر انجام دے رہے ہیں نیز ایسے افراد کو محکمہ کب تک فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر03 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) محکمہ ہر سال مروت کینال سے سیراب ہونے والے علاقہ سے آبیانہ وصول کرتا ہے؟
(ب) اگر (ا)کا جواب اثبات میں ہوتو:-
(i) گزشتہ تین سالوں کے دوران مذکورہ کینال سے سیراب ہونے والے علاقہ سے کتنا آبیانہ وصول ہواہے؟ ائیروائز تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) موضع تاجہ زئی ،لونگ خیل ،غزنی خیل ، جابوخیل ،پہاڑخیل اور خیروخیل سے کتنا آبیانہ وصول ہواہے؟ تفصیل بمعہ زمینداروں/ کاشتکاورں فراہم کی جائے۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر04 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) باران ڈیم سےلکی مروت کا علاقہ سیراب ہوتا ہے؟
(ب) اگر (الف) کا جواب اثبات میں ہوتو:-
(i) گزشتہ تین سالوں کے دوران مروت کینال کے ٹیل اینڈ، پہاڑخیل اور تاجہ زئی کو کتنے ماہ، دن اور گھنٹے پانی فراہم کیا گیا ہے؟ ائیر وائز تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) موضع ، پہاڑخیل اور تاجہ زئی کواگر پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وجوہات بتائی جائیں۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر05 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(i) مذکورہ کینال کے لئے ایگزیکٹیو انجینئرز سے لیکر بیلدار اور چوکیدار تک کل کتنی آسامیاں منظور ہوئی ہیں نیز تعینات افراد کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
(iii) مذکورہ کینال کی کتنی آسامیاں تا حال خالی ہیں نیز محکمہ ان خالی آسامیوں پر تعیناتی کا ارادہ رکھتاہے ؟ تفصیل فراہم کی جائے ۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر06 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(أ) محکمہ ہر سال مروت کینال کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) گزشتہ تین سالوں کے دوران مین کینال اور تمام مائنرز(Minors)پر کتنا خرچہ ہواہے نیز کتنے مائنرز پختہ کئے گئے ہیں کی تفصیل بمعہ نام فراہم کی جائے۔
(ii) مذکورہ مائنرز میں کتنے دن اور گھنٹے پانی چھوڑ ا گیا ہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 25/11/11 |
جناب نصیر محمدخان میداد خیل صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر08 |
Sent to Dept: on28/11/11 |
کیا وزیر لا ئیوسٹاک ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) پاکستان سے افغانستان بڑے پیمانے پر بڑے مویشیوں کی سپلائی ہورہی ہے ؟
(i) مذکورہ سپلائی کا پرمٹ صوبائی حکومت دیتی ہے یا مرکزی حکومت ؟
(ii) مذکورہ پرمٹ انفرادی جانوروں کے لئے دیا جاتا ہے یا اجتماعی طور پر دی گئی پر مٹ اجازت نامہ میں کم ازکم اور ذیادہ سے ذیادہ جانوروں کی تعداد کی تفصیل بتائی جائے۔
(iii) حکومت نے ہر جانور کی قیمت کتنی مقرر کی ہے؟
(iv) اگر حکومت نے اجازت نہیں دی ہے تو آیا جانوروں کی افغانستان سمگلنگ سے ملک کی معیشت پر بُرا اثر نہیں پڑرہا ہے؟تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 28/11/11 |
جناب پرویز احمد خان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر12 |
Sent to Dept: on30/11/11 |
کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) سال10-2009میں مصری با نڈ ہ ضلع نوشہرہ میں Selfسکیم کے تحت کمیونٹی کی بنیاد پر منظور شدہ ٹیوب ویل کھودا گیا جو کے سب ڈویثرن پبی کی غفلت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکا ۔مذکورہ ٹیوب ویل کی کھدائی بھی کم کی گئی، پائپ بھی کم ڈالا گیا اور موٹر پمپ بھی غیر معیاری خریدا گیا ہے جوکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ذمینداروں کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ؟۔
(i) مذکورہ ٹیوب ویل کی سب ڈویژن MB پر کتنی کھدائی درج کی گئی ہے اور اصل کھدائی کتنی ہے ؟
(ii) حکومت مذکورہ ٹیوب ویل کے فیل ہوجانے اور اس میں پائپ ،موٹراور بجلی کا دیگر سامان غیر معیا ری لگانے پر مکمل انکوائری کرنے اور سب ڈویژن پبی کے خلاف کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر45 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیا وزیرلا ئیو سٹاک ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ضلع مانسہرہ میں لائیو سٹاک کے ہسپتال اور مراکز موجود ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو پی کے 55ضلع مانسہرہ میں لائیوسٹاک کے کل کتنے یونٹس موجود ہیں اور ان میں تعینات عملہ کتنا ہے نیز حکومت مذکورہ یونٹس کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ؟مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر46 |
Sent to Dept: on01/12/11 |
کیاوزیر انتظامیہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) وزراء صاحبان سرکاری خرچ پر بیرون ممالک کے دوروں پر بھیجے جاتے ہیں ؟
(ب) اگر (ا) جواب اثبات میں ہو توموجودہ دور حکومت میں جن وزراء صاحبان نے بیرون ممالک کے دورے کیئے ہیں اُن کے نام اور اخراجات کی تفصیل الگ الگ فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر63 |
Sent to Dept: on02/12/11 |
کیا وزیرسوشل ویلفیئر ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) ضلع ہنگو کے مختلف مقامات پر متاثرین رہائش پذیر ہیں ؟
(ب) اگر (ا)کا جواب اثبات میں ہو تو ضلع ہنگوکی ہر یونین کونسل کے متاثرین کی تعداد بمعہ نام و پتہ بتائی جائے نیز ہنگو کیمپ میں آباد متاثرین کی بھی تعداد بمعہ نام وپتہ فراہم کی جائے ۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر72 |
Sent to Dept: on03/12/11 |
کیا وزیراعلی صاحب ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) صوبہ میں چند متاثرہ اضلاع کو صوبائی حکومت نے بھی متاثرہ قرار دیا ہے ؟
(i) متاثرہ ضلع کی تعریف کیا ہے ؟
(ii) کن کن اضلاع کو تا حال متاثرہ قرار دیا گیا ہے؟
(iii) ضلع ہنگو کو تا حال سرکاری طور پر متاثرہ ضلع کیوں قرار نہیں دیا گیا ہے؟ وجوہات کی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر73 |
Sent to Dept: on07/12/11 |
کیا وزیراعلی صاحب ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) پی ڈی ایم اے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعمیر وترقی اور بحالی کا کام کرتی ہے؟
(ب) اگر(ا) کا جواب اثبات میں ہوتو:-
(i) مذکورہ ادارے نے جن جن اضلاع میں جو کام کئے ہیں ۔ انکی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
(ii) مذکورہ ادارہ کن بنیادوںپر کام کرتا ہے۔ نیزمذکورہ ادارے نے ضلع ہنگو میں جوکام کیا ہے اس کی لاگت کی تفصیل فراہم کی جائے۔
22ویں اجلاس کا چھٹاگروپ
نشان زدہ سوالات(Starred Questions)
جوکہ 2جنوری2012کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر32 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر بین الصوبائی رابطہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ درست ہےکہ محکمہ ہذا صدر پاکستان کے ڈائریکٹیوز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کارروائی کرتا ہے؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) سابقہ صدر پاکستان نے صوبے کے مفاد کے لئے جو ڈائریکٹیوز جاری کئے ہیں ان کی تعداد اور نقول کی ایک ایک کاپی فراہم کی جائے۔
(ii) ان احکامات میں کتنے احکامات پر عمل درآمد ہوا ہے ۔ تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر33 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیر بین الصوبائی رابطہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) اٹھارویں ترمیم کے بعد بعض وفاقی محکمے صوبوں کے حوالے ہوئے ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو:-
(i) کتنے اور کون کونسے محکمے صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے؟
(ii) مذکورہ کتنے محکمے صوبوں کے حوالے ہوگئے ہیں اور کتنے باقی ہیں نیز باقی ماندہ محکمے کب تک صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر47 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیر اطلا عات ، تعلقات عامہ ا ورثقافت ازراہ کرم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) محکمہ علاقائی زبانوں اردو، پشتو اور ہندکو کو فروغ دینے کےلیے مختلف اوقات میں تقریبات منعقد کرتا ہے ؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو توگزشتہ پانچ سالوں کے دوران مذکورہ زبانوں کے فروغ کےلیے کہا ں اور کون کونسی تقریبات منعقد ہوئی ہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا
22ویں اجلاس کا آٹھواں گروپ
نشان زدہ سوالات(Starred Questions)
جوکہ 3جنوری2012کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر52 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ صوبے میں غیر ملکیوں کا اندراج کیا جاتا ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ غیر ملکیوں کی اکثریت قانون کا احترام کرتی ہے۔ جبکہ بعض افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں؟
(ج) اگر (ا)اور(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو:۔
(i) غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی افراد کی تفصیل کیاہے ۔نیزحکومت نے اُنکے خلاف کیا اقدامات کیے ہیں ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر53 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں جن پولیس ملازمین نے نوکری چھوڑی تھی ا نہیں خیر سگالی کے جذبے کے تحت دوبارہ بحال کیا گیا تھا ۔ مذکورہ ملازمین میں سے بعض کو تاحال بحال نہیں کیا گیا؟
(ب) اگر (ا) کاجواب اثبات میں ہو تو :-
(i) جن ملازمین کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیاان کی عدم بحالی کی وجہ کیا ہے
(ii) مذکورہ ملازمین کے نام سکونت کا ضلع اورپولیس میں عہدہ پر مشتمل تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر54 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ ضلع مانسہرہ کے مختلف تھانوں کی حدود میں چوری کے واقعات ہوتے ہیں؟
(ب) آیا یہ درست ہے کہ بعض چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بعض چور گرفتار نہیں ہوسکے۔
(i) تھانہ شنکیاری ،بفہ ، اور تھانہ خاکی میں پچھلے تین سالوں میں چوری کے کتنے واقعات ہوئے ہیں۔
(ii) مذکورہ تھانوں کے کتنے چور گرفتار اور کتنے گرفتار نہیں ہوسکے۔تفصیل جدول کے ذریعے فراہم کیا جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر55 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) صوبے میں جیل ، سب جیل اور سنٹرل جیل موجود ہیں ؟
(ب) آیا یہ دُرست ہےکہ مذکورہ جیلوں میں مختصر المدتی اور طویل المدتی قیدی ہوتے ہیں ؟
(ج) آیا یہ دُرست ہے کہ قیدیوں کی اصلاح و تربیت حکومت کی ذمہ داری ہے جو کہ احسن طریقہ سے انجام دی جارہی ہے۔
(د) آیا یہ بھی دُرست ہے کہ اس سلسلے میں قرآن مجید سکھانے اور ضروری دینی تعلیم دینے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔
(ھ) اگر (ا) تا (د) کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) صوبے میں کل کتنے جیل موجود ہیں قیدیوں کی تربیت و اصلاح کا انتظام کن کن جیلوں میں ہے ۔
(ii) سرکاری سطح پر قرآن مجید اور ضروری دینی علوم پڑھانے کا انتظام کن کن جیلوں میں ہے۔
(iii) گزشتہ پانچ سالوں میں مذکورہ علوم سے کتنے قید ی مستفید ہوئے ہیں ۔
(iv) اس سلسلے میں کتنے اور کن کن قیدیوں کو سزا میں تخفیف /رعایت حاصل ہوئی ہے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر56 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیا وزیرداخلہ ارشاد فرمائیں گے کہ |
(i) سال 10-2009اور11-2010میں کتنا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ضلع وائز تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 30/11/11 |
جناب مفتی سید جانان صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر42 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرصحت ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) گذشتہ دو سالوں سے ہنگو میں بگٹو روڈ پر ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہے۔
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو توآیا مذکورہ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا کام مقرر کردہ معیار کے مطابق ہورہاہے؟ تفصیل فراہم کی جائے۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا
22ویں اجلاس کا نواں گروپ
نشان زدہ سوالات(Starred Questions)
جوکہ 4جنوری2012کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر25 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرماحولیات ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) آیا یہ درست ہے کہ چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات اور محکمہ کے دوسرے افسران صوبے میں مختلف قسم کے دُورے کرتے ہیں؟
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہو تو۔ مذکورہ آفسران کے گذشتہ سال کے دوروں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر26 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرماحولیات ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) محکمہ ماحولیات کووفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور بیرونی ممالک سے امداد ملتی ہے؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو:۔
(i) گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے کتنا فنڈز حاصل کیا ہے ؟
(ii) جہاں جہاں مذکورہ فنڈ خرچ کیا گیا ہے اسکی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر27 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرماحولیات ارشاد فرمائیں گےکہ |
(ا) جنگلات لگانا اور ان کے حفاظت کرنا محکمہ کی اولین تر جیح ہے ؟
(ب) جنگلات ماحول کو خوشگوار رکھتے ہیں اور زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں ؟
(ج) اگر (ا)اور (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں تو:-
(i) صوبے بھر میں جنگلات پر محیط رقبہ کی نشاندہی کی جائے ۔نیز جنگلات کا رقبہ کتنے فیصد ہے؟
(ii) جنگلات کو کٹاؤسے بچانے اور نئے درخت لگانے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ۔
(iii) کہاں کہاں کتنے رقبے پر درخت لگائے گئے ہیں ،یا لگائے جارہے ہیں تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر28 |
Sent to Dept: on 01/12/11 |
کیا وزیرماحولیات ارشاد فرمائیں گےکہ |
(أ) ماحول کو آلودگی سےمحفوظ رکھنے کے لیےانوائیرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 موجود ہے۔
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو مذکورہ ایکٹ کے نفاذ میں کیا مشکلات در پیش ہیں اور اس ضمن میں کیا اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں نیز مذکورہ ایکٹ کی تفصیل فراہم کی جائے۔
Notice Date 29/11/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر57 |
Sent to Dept: on 02/12/11 |
کیاوزیر محنت وافرادی قوت ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ب) اگر (ا) کا جواب اثبات میں ہوتو ۔ محکمہ نے کن کن بینکوں میں کتنی رقم کن شرائط پر جمع کی ہے ۔ نیز مذکورہ رقم بینک آف خیبر میں نہ رکھنے کی وجوہات بتائی جائیں۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا
22ویں اجلاس کادسواں گروپ
نشان زدہ سوالات(Starred Questions)
جوکہ 5جنوری2012کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دریافت کیے جائنگے ۔
Notice Date 08/12/11 |
جناب مفتی کفایت اللہ صاحب ، رکن صوبائی اسمبلی |
سوال نمبر74 |
Sent to Dept: on 12/12/11 |
کیا وزیر انتظامیہ از راہ کرم ارشاد فرمائیں گے کہ |
(ا) آیایہ درست ہے کہ بینولینٹ فنڈ بلڈنگ کی تزئین وآرائش اور مرمت کیلئے ہر سال فنڈز مختص کئے جاتے ہیں؟
(ب) اگر(ا)کا جواب اثبات میں ہوتو گزشتہ پانچ سالوں میں مرمت وتزئین کیلئے کتنا فنڈز استعمال ہواہے ایئر وائز تفصیل فراہم کی جائے نیز فنڈز کے استعمال کا طریقہ ،طلبی ٹینڈر اور ٹھیکیدار کے نام کی تفصیل بھی فراہم کی جائے ۔
Sittings
- 23rd Dec 2011
- 26th Dec 2011
- 29th Dec 2011
- 30th Dec 2011
- 2nd Jan 2012
- 5th Jan 2012
- 6th Jan 2012
- 9th Jan 2012