Problems in gaddar to gokand road extension and black topping

Number: CAN No.920
Department: Communication & Works
Status: Answered
Date: 14th Dec 2016

Details

میں وزیر برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتا ہوںوہ یہ کہ ADP-2014-15 میں ڈگر ٹو گوکند روڈ کی توسیع و  بلیک ٹاپنگ کے منصوبے پر کام شروع ہے۔ روڈ کٹنگ ، ایکسیویشن اور فلنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے بعض جگہ روڈ بھی ڈالا گیا ہے لیکن بجٹ 17-2016 میں اس کے لئے انتہائی کم رقم 50 لاکھ روپے رکھنے کی وجہ سے ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑا ہے انتہائی مصروف روڈ ہونے کے ناطے ٹریفک کے دوران خطرناک گردوغبار اٹھتا ہے جس سے لوگ دمہ، کھانسی اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ اس لئے اہلیان ڈگر و گوکند کیساتھ وزیر اعلٰی ، وزیر خزانہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات ہمدردی کرکے فنڈ بڑھا دیں تا کہ دوبارہ کام کا آغازہوسکے۔