incomplete construction of roads in chitral

Number: CAN No.934
Department: Communication & Works
Status: Answered
Date: 5th Dec 2016

Details

چترال کے مختلف اضلاع میں اے ڈی پی میں سڑکوں کی منظوری دی گئی تھی لیکن ابھی تک مکمل نہ ہو سکیں۔ —

  میں وزیر برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات  کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتا ہوںوہ یہ کہ گزشتہ  تین سالوں میں ضلع چترال کے لئے صوبائی  حکومت  کی طرف سے اے ڈی پی میں مختلف سٹرکوں کی منظوری دی گئی اور ہرسال  اے ڈی پی  میں ا  ن سکیموں کو جاری   رکھا گیا لیکن جتنے فنڈ کا تعین  کیا گیا وہ زمین کے معاوضہ کیلئے  بھی کافی  نہیں تھا  جس کی وجہ سے  ٹینڈر ہونے کے باوجود کسی ایک سڑک پر بھی کام  شروع نہیں  ہوسکا  اسطرح  تین  سالوٕ ٕں میں اے ڈی پی سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا اور چار سالوں میں چترال جیسے پسماندہ ضلع میں ایک کلومیٹر سڑک بھی نہیں بنی ہے لہذا  ان تمام  منظورشدہ سڑکوں پرکام کا اغاز کیا جائے۔