Duty timings of Primary and Middle School watchmen

Number: Can No.949
Department: Elementary & Secondary Education
Status: Answered
Date: 5th Dec 2016

Details

محکمہ تعلیم نے صوبے میں سکولوں کو خصوصاً پرائمری اور مڈل سکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکولوں کے چوکیدار ان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کے پابندہونگے جبکہ قانوناً چوکیدار یا کسی بھی سرکاری ملازم کیلئے آٹھ (8) گھنٹے ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے —

میں وزیر برائے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چاہتا ہوںوہ یہ کہ محکمہ تعلیم نے صوبے میں سکولوں کو خصوصاً پرائمری اور مڈل سکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکولوں کے چوکیدار ان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کے پابندہونگے جبکہ قانوناً چوکیدار یا کسی بھی سرکاری ملازم کیلئے آٹھ (8) گھنٹے ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے ۔اور اس سے زیادہ ڈیوٹی لینا بہت ظلم ہوگا۔ مذکورہ احکامات کو ملازمین نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے واضح احکامات صادر کئے کہ چوکیدار قانوناً آٹھ (8) گھنٹے سے ذیادہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دینگے۔ لیکن محکمہ اب بھی سکولوں کے چوکیداران سے (24) گھنٹے ڈیوٹی لے رہاہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے اور عدالتی توہین ہے لہذا محکمہ تعلیم عدالتی فیصلے کو مدنظررکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پوراکرے۔