Appointments made in various teaching positions through NTS and to provide the list of the Candidates applied for these posts

Number: 4304
Department: Elementary & Secondary Education
Question Status: Lapsed
Date: 26th Jan 2017
Question Mover: Mufti Fazal Ghafoor

Details

کیا وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ

(الف) آیا یہ درست ہے کہ  محکمہ ہذا نے  مختلف تدریسی آسامیوں پر بھرتی کے لئے NTSکے ذریعے بھرتیوں  کا عمل شروع کیا ہے ؟

(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ عربی اور اسلامیات اساتذہ کے لئے F.Aکیساتھ ساتھ کسی بھی رجسٹرڈ دینی مدرسہ یا وفاق المدراس کے شھادةالعامیہ اور شھادة العالمیہ کے اسناد قابل قبول ہیں ؟

(ج) اگر( الف)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو ۔

 (i)     مختلف تدریسی آسامیوں کے لئے جن اُمیدواروں نے Apply کیا ہے ان کی  تعداد کتنی ہے ؟ہر کیڈر کا الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے۔

   (ii)  جن امیدواروں کی بھرتی کے آرڈرز محکمانہ فیصلوں کے مطابق ہوئے ہیں انکی فہرست فراہم کی جائے نیز ضلع بونیر سمیت دیگر اضلاع میں دینی  مدارس کے اسناد کی نمبرات جمع نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں ۔