To Declare 8th July as "Charity Day" in Pakistan after Mr. Abdul Sattar Edhi.

Number: Res No. 801
Department: Other
Status: Passed Unanimously
Type: Provincial
Date: 10th Aug 2016

Details

یہ اسمبلی خادم انسانیت اور فخرپاکستان عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی وفات پر ان کے خاندان اور پوری قوم کے ساتھ رنج وغم کا اظہار کرتی ہے کیونکہ عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی اور اسی خدمت کے تحت پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس دی جس کا اعتراف گینز بک آف ورلڈ ریکارڈنے بھی کیا۔

    لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ان عظیم خدمات کی اعتراف میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کے یوم وفات 8جولائی کو چیریٹی ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔