Number:
Res No. 598
Department:
Environment
Status:
Passed Unanimously
Type:
Federal
Date:
7th Sep 2015
Mover:
Mufti Said Janan
Details
چونکہ جنوبی اضلاع میں گیس وتیل اور جپسم کے دریافت شدہ ذخائر جہاں اس سے ملک اور خاص کر صوبہ خیبر پختونخوا کو متعدد فوائد حاصل ہو رہے ہیں تو دوسری طرف علاقے میں گیس کے مضر اثرات سے لوگوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور زرعی زمینیں بنجر ہو تی جارہی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ گیس اینڈ آئل کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی افراد کو نظر انداز کرکے دوسرے صوبوں کے عوام بھرتی کئے جاتے ہیں جو علاقے کے لوگوں سے ناانصافی ہے۔
لہٰذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہےکہ وہ وفاقی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ جہاں کہیں بھی گیس اینڈ آئل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ان علاقوں میں تمام ملازمتوں پر مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیاجائے تاکہ لوگوں میں پیدا شدہ مایوسی کا مداوا ہو سکے