The Federal Religious affairs should Administer the Hajj Services

Number: Res No. 721
Department: Auqaf, Hajj, Religion & Minority Affairs
Status: Passed Unanimously
Type: Federal
Date: 27th Nov 2015

Details

چونکہ کچھ عرصہ سے وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات آز خود سر انجام دینے کے بجائے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے شروع کر رکھا ہے حالانکہ یہ ایک مذہبی فریضہ ہے اور اس عہدہ برآ ہونے کے لئےوفاقی وزارت مذہبی امور کو ایک ذمہ داروزارت کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے اور تمام حجاج کرام کوسابقہ ادوار کے طرح حکومت پاکستان کی طرف بیھجےجانے کے  انتظاما ت کئے جائیں ۔کیونکہ حالیہ  واقعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ اکثر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز سوائے پیسے کمانے کے حجاج کرام صاحبان کی سہولت کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کرتےاور اس کے علاوہ سرکاری طورپر اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر اٹھنے والے اخراجات میں بہت بڑا فرق ہےجوکہ ایک  غریب آدمی کے لئے خاصہ بوجھ ہے۔

لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کر تی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے اس امر کی سفارش کر ے کہ حج انتظامات وفاقی وزارت مذہبی امور اپنے ہاتھوں میں لے کر حجاج کرام کی خدمت اورقومی فریضہ سمجھ کر انجام دے ۔