Details
یہ اسمبلی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کے پھانسی کی شدید مذمت کر تی ہے اور قراردیتی ہے کہ بنگلہ دیش حکومت ہندوستان کی ایماء پر اپنے سیاسی مخالفین بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ بنگلہ دیش حکومت 1974 کے سہ فریقی معاہدہ کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے اس معاہدہ کے تحت جنگ سے متعلق تما م رنجشوں کو بھلانے کا فیصلہ ہو ا تھااور لکھا گیا تھا کہ کسی طرح کا کوئی بھی مقدمہ نہیں چلا یا جائے گا ۔ بنگلہ دیش حکومت نے 45سال بعد گڑھے مردے کھود پرانے جنگ کی زخمیں تازہ کر دی ہے اس لئے ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اس مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر تمام فورمز کی اندر موثر آواز اٹھانے اور اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی اٹھائے کیونکہ یہ ساری کارروائی بنگلہ دیش حکومت نے ایک خود ساختہ جنگی جرائم کے ٹریبونل سے کئے ہیں ۔ نیز حکومت دفتر خارجہ کو بھی سخت ہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے سفارتی مشن کے ذریعے سے یہ مسئلہ موثر طور پر اٹھائے مزید برآں برادر اسلامی ملک ترکی کے نقش قدم پر چلے ہوئے پاکستان بھی اپنا سفیر بلاکر سفارتی تعلقات بنگلہ دیش کے ساتھ منقطع کرے۔