Notifications
22nd November 2011 | No.PA/Khyber Pakhtunkhwa/L-I/R.No.644/2011/55061Resolution No.644 Adopted by the Provincial Assembly
Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa in its meeting held on 21-11-2011 has adopted unanimously the following Resolution No.644 moved by Mr. Bashir Ahmad Bilour, Senior Minister for Local Government, Mr. Rahim Dad Khan, Senior Minister for Planning and Development, Mian Iftikhar Hussain, Minister for Information and Public Relation, Haji Qalandar Khan Lodhi, Mr. Israrullah Khan Gandapur, Hafiz Akhtar Ali, Mst. Nighat Yasmin Orakzai, Members Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa.
یہ صوبائی اسمبلی بعض سیاسی عناصر جو عوام میں بددلی پھیلارہے ہیں ان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی طاقت کو غیر جمہوری طریقہ سے تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو طالع آزما خدانخواستہ ملک توڑنے اور حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ یہ جمہوری حکومت ملک کے استحکام اور جمہوریت کی پاسداری کے لئے ہر قسم قربانی دینے کے لئے کمر بستہ ہیں ہر ایشو کو ملک کے لئے خطر ناک کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ وہ کونسا کردار ادا کرہے ہیں
یہ صوبائی اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ جولوگ حکومت ،عدلیہ ،پارلیمنٹ اور قومی اداروں کو کمزور کرنے اور اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں ان کے ساتھ سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے گا اور انشاُءاللہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اگر کسی کو حکومت سے اختلاف ہے تو آئینی راستہ اختیار کرنا چاہیے نہ کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کریں اور ایسا نہ ہوکہ خدانخواستہ پورا جمہوری سسٹم ڈی ریل نہ ہو جائے
یہ صوبائی اسمبلی تمام جمہوری قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورت حال میں ملک مزید افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔لہذا ہم سب جمہوری قوتوں کو اپنی سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کی بقاء کے لئے جدوجہد کرنی چا ہیے۔


