Discussion on Merged districts' uplift funds: Missing record issue

Number: 372
Department: Inter Provincial Coordination
Status: Admitted
Date: 12/11/2021

Details

میں صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے قواعد انضباط مجریہ 1988 کےقاعدہ 69کےتحت اس معززایوان میں ایک انتہائی اہم مسئلہ سےمتعلق تحریک التواء پیشں کرتی ہوں۔وہ یہ کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سفیران کےاجلاس میں انکشاف ہوا کہ مالیاتی سال 19-2018،مالیاتی سال 20-2019 اور مالیاتی سال 21-2020 میں قبائلی اضلاع کےبجٹ میں 43ارب روپے کاریکارڈ غائب ہے۔ قبائل اضلاع کو شروع دن سے لوٹا اور کھایا جارہاہے۔ قبائلی اضلاع کو اس لئے ضم کیاگیاتھا کہ ان کاحق اتنی بے دردی سے کھایاجائےگا۔ لہذا اس ایوان میں ضابطےکی کاروائی روک کر ہماری اس تحریک التواء کو بحث کےلیے منظور کیاجائے۔