Demand of the formation of a joint investigation team (JIT) to probe the kidnapping and killing of 16 Coal miners in Shangla

Number: CAN No.1694
Department: Home
Status: Answered
Date: 16th Apr 2021

Details

یں  وزیر برائےمحکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ  کہ  گزشتہ روز شانگلہ کے 16 کوئلہ کان  مزدور جوکہ  2011 میں کالا خیل کوئلہ کان سے اغواء کئے گئے تھےجسکی  لاشیں گیارہ سال بعد 9 اپریل 2021 کو  درہ آدم خیل کے  دورافتادہ علاقے کالا خیل سے اجتماعی قبر کے صورت میں ملی  ہیں۔ یہ حکومتی بے حسی کی بے انتہاء ہےکہ11  سال بعد نہ تو صوبائی حکومت اور نہ انتظامیہ نے اس مسلے کو سنجیدہ لیا اب چونکہ ہمارے مزدوروں کی ہڈیاں شاپنگ بیگز میں شانگلہ پہنچ گئی ہے اور ان کے پیاروں نے انہیں سپردخاک کر دیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت  فوری طور پر جے آئی ٹی  بناکر اس واقعے کے شفاف تحقیقات کریں اور کالا خیل  لواحقین کو بلوچستان  اور پنجاب طرز پر شہداء پیکج دے  بشمول شہداء لواحقین کو سرکاری ملازمتیں اور یتیم رہ جانے والے بچوں کی تعلیمی اخراجات  حکومت برداشت کرنے کا اعلان کریں۔

Download (CAN-1693-n-1694.pdf, PDF, 307KB)