میں وزیر برائے محکمہ قانون کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ خیبرپختونخوا کے بار کونسل ایک بارپھر ضابط دیوانی ترامیم کیخلاف احتجاج پر ہے جبکہ حکومتی کمیٹی نے ضابط دیوانی ترامیم 2019 میں واپس لینے یا اس میں ترامیم کرنے پر اتفاق کرچکی ہے لیکن اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا جبکہ اس قانون سے سائلین کو مشکلات اور ہائی کورٹ پر کیسزز کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور دوسری طرف وکلاء کی ہڑتال سے دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو بھی بے انتہا مشکلات کا سامنا ہے حکومت اس مسلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔