Number of teachers being sent abroad for training

Number: 6957
Department: Higher Education
Question Status: Replied
Date: 11th Sep 2020
Question Mover: Sahibzada SanaUllah

Details

کیا وزیر برائے اعلیٰ تعلیم  ارشاد فرمائیں گے کہ

(ا)   آیا یہ درست ہے کہ  سال 2013 سے 2018 تک کے دوران  محکمہ  ہذا کے زیر انتظام صوبے کے تمام  سرکاری جامعات میں مختلف سرکاری وظائف پر اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا ہے ؟

(ب)  اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو :۔

(i)    صوبے کے مختلف سرکاری جامعات کے کتنے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک کہاں کہاں بھیجا گیا فی کس سکارلر شپ کی مالیت کتنی ہے جامعہ وائز اور شعبہ وائز تفصیل فراہم کی جائے ۔

(ii)   کون کونسے اساتذہ کرام اپنی مطلوبہ ڈگری مکمل کر کے واپس آ گئے ہیں اور اس وقت کہاں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جامعہ وائز فہرست فراہم کی جائے ۔

(iii)  کون کونسے اساتذہ اپنی ڈگری  تا حال مکمل نہیں کر سکے یا وہاں پر روپوش ہو چکے ہیں ان افراد کی واپسی یا ان کی وظیفے کی رقم سے وصولی کے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے کون سے اقداما ت کئے ہیں جامعہ وائز اور شعبہ وائز تفصیل فراہم کی جائے