Regarding the Vacant vacancies in PESCO

Number: Res No.765
Department: Power
Status: Passed Unanimously
Type: Federal
Date: 24th Jul 2020

Details

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں تقریباً  14000 آسامیاں خالی پڑی ہیں جن میں سےصرف 3000 آسامیوں پر وفاقی حکومت نے بھرتی کی اجازت دی ہوئی ہے۔جس پر کارروائی ہو رہی ہے اور باقیماندہ 11000 آسامیوں پر تعیناتی فی الحال زیر غور نہیں ،اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کا نظام انتہائی متاثر ہو رہا ہے اور صوبہ کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے- بلکہ مذکورہ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے پیسکو کی موجودہ تنصیبات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

     لہٰذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے پر زور سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ پیسکو میں 11000(گیا رہ ہزار) خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے منظور ی دے تا کہ صوبہ کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔