یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے اس امر کی سفارش کریں کہ ملاکنڈڈویثرن میں پیسکو طرز کی کمپنی قائم کریں ۔ چونکہ ملاکنڈڈویثرن آبادی ، رقبے اور اضلاع کے لحاظ سے خیبر پختونخواہ کا سب سے بڑا ڈویثرن ہے ۔ جغرفیائی لحاظ سے یہاں سستی ترین بجلی پیدا کرنے کی بہت زیادہ گنجائش اور استعداد موجود ہے ۔ دوسری طرف بدقسمتی سے یہ بجلی کے بد ترین بحران سے دو چار ہے۔ ان مشکلات پر قابو پانے ،بجلی پیدا وار میں اضافہ ، اس کی ترسیل اور ادارے کو موثر بنانے کے لئے عوام کا یہ منتخب ایوان مرکزی حکومت سے یہ مطابلہ کرتا ہے کہ ملاکنڈ ڈویثرن میں پیسکو طرز کی کمپنی قائم کی جائے جس سے نہ صرف ملاکنڈ ڈویثرن میں بجلی بحران حل ہو جائے گا بلکہ صوبہ اور ملکی سطح پر بجلی کی مجموعی صورت حال میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔