کیا وزیر اوقاف ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ مردان میں محکمہ کی 35 ہزار کنال زمین موجود ہے جو کہ لوگوں کے قبضے میں ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس اراضی کا فیصلہ محکمہ اوقاف کے حق میں دیا ہے ؟
(ج) اگر( ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہوں تو سپریم کورٹ کا فیصلہ کب آیا ہے اور حکومت نے اس فیصلے کے بعد زمین کو واگزار کرانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں تفصیل فراہم کی جائے