میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآبادکاری کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ ساوتھ وزیرستان گزشتہ ایک لمبے عرصے تک اپریشنوں کی زد میں ہے جسکی وجہ سے عام آبادیوں اور پہاڑوں میں لینڈ مائنز نصب ہیں جسکی وجہ سے سینکڑوں لوگ مختلف موقع پر زخمی ،معذور اور وفات ہو چکے ہیں لینڈ مائنز کی صفائی کا سلسلہ کئی دفعہ شروع بھی ہو چکا ہے لیکن تاحال مکمل صفائی نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے کچھ دن پہلے بھی ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجہ میں کچھ بچے زخمی ہوئے ۔لٰہذا لینڈ مائنز کا مکمل صفایا کیا جائے نیز اسکی وجہ سے جو معذور لوگ ہیں یا شہداء ہیں انہیں کوئی خاص پیکچ دیا جائے.