میں آپ کی وساطت سے اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ مفتی فلائی اوور پشاور کی تعمیر کے سلسلے میں شاہی باغ کے قریب چند دکانوں اور 11سرکاری فلیٹس کو مسمار کیاگیا۔ان سرکاری فلیٹس کے مقیم کلاس فور ملازمین تھے جن میں زیادہ تر میونسپل کارپوریشن کے ایمپلائز تھے ان کو متبادل جگہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر تاحال اس پر عمل نہیں کیاگیا اور وہ تمام غریب ملازمین متبادل گھروں کی اُمیدپر ایک سال سے دوستوں اور رشتہ داروں کے گھر عارضی رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔لہٰذا میری حکومت سے استدعا ہے کہ ان کو فوری طور پر متبادل رہائش دی جائے۔