To declare 4th september as Hijab day

Resolution #
850
Motion Date
Type
Federal
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور دستور پاکستان کے ابتداء میں ہی درج ہے کہ قرآن و سنت ملک کا سپریم لاء ہو گا اور ملک میں قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کی قطعاً اجازت نہیں ہو گی ۔آئین کی آرٹیکل 31میں اسلامی طریقہ زندگی کے متعلق درج ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق گزارنے کے لئے حکومت ایسا سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کریں گی  جن کی مدد سے شہری اپنی روز مرہ زندگی قران و سنت کے مطابق بسر کر سکیں ۔

پردہ جہاں اسلامی روایات ،اقدار اور احکامات کا اہم جزہے وہاں یہ ہماری ثقافت اور پختون روایات کا بھی اہم ترین حصہ ہے اور دستور پاکستان کا بھی تقاضا ہے ملک بھر میں خواتین کی عزت ووقار کو قائم رکھا جائے ۔موجود ہ دورفتن میں خواتین کے لئے پردہ حجاب ایک بہترین تحفظ ہے ۔ ہر سال 4ستمبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔

لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ملک بھر میں اسلامی اقدار کو فروع دینے کے لئے عالمی یوم حجاب (4ستمبر )کو سرکاری طور پر منانے کےلئے فوری طور پر عملی اقدامات اُٹھائیں جائے۔