بیماریوں میں اضافے اور وائرس کے پھلاؤ کی وجوہات زیادہ تر غذائی اجزاء میں ناقص اشیاء کی مقدار اور آلودہ پانی کا استعمال ہے۔یہ صوبے کا متحرک مسئلہ ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی مجموعی صحت پر بھی اثر پڑتاہے ،خاص طور پر جب برسات کے موسم میں لوگ خراب پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری عوام کی صحت کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ اور یہ حکام کے لئے طے شدہ معیارات کے مطابق الودگی اور ملاوٹ کا پتہ لگانے کےلئے ایک قائم کردہ سہولت فراہم کرےگا۔
اس سلسلے میں ایوان سےگزارش کی جاتی ہے کہ صوبائی سطح پر جدید ترین فوڈ ٹیسٹنگ قائم کرے جس میں کھانوں کی مصنوعات اور پانی سے متعلق مسائل کی نشاندہی ہو سکے۔