میں وزیر برائے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ جیساکہ سب کے علم میں ہے کہ پچھلے دنوں چیف جسٹس صاحب نے حکم جاری کرکے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پابند کیا کہ وہ سکول فیسوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیں ۔ جس پر عملدارآمد بھی ہوگیا ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پرائیویٹ سکولوں نے سارانزلہ اپنے اساتذہ پر گرانا شروع کردیا اور اساتذہ کو downsizing کے نام پر نکال دیا اور باقی رہ جانے والے اساتذہ کو overburden کردیا گی ا۔نیز ان کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ بھی ختم کردیا ہے ۔ لہذا میری حکومت سے گزارش ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں ملازمت کرنے والے اساتذہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طورپر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اور انکی نوکریوں کو محفوظ بنایا جائے۔