To make amendments in the ROP after 18th amendment
CAN #
865
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں جناب وزیر برائے محکمہ قانون وپارلیمانی اُمورکی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں۔وہ یہ کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے آرٹیکل نمبر 129 کے مطابق گورنر صوبے کا ایک چیف ایگزیکٹیوہوا کرتا تھا لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اختیارات صوبائی حکومت یعنی وزیر اعلٰی اور وزراء کو دیئے گئے۔چونکہ رولز آف بزنس اٹھاوریں ترمیم سے پہلے آرٹیکل کے بنے ہوئے ہیں۔ اس لئے صوبائی حکومت نے ابھی تک رولز آف بزنس میں ترامیم نہیں کی ہیں۔ اور حکومت کو اٹھارویں ترمیم سے پہلے رولز آف بزنس کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ جو کہ آئین کی سری خلاف ورزی ہے اور اس لئے سارانظام غلط اور غیر آئینی طریقے سے چلایاجا رہا ہے ۔