کیا وزیرلائیو سٹاک ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ صوبائی حکومت نے سال 18-2017 کی اے ڈی پی کوڈ نمبر 170085سیریل نمبر 25 کے حوالے سے سول ویٹرنیری ڈسپنسریاں قائم کرنے کیلئے 250 ملین میں سے 50 ملین مختص کئے گئے ؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تومذکورہ رقم سے کتنی ڈسپنسریاں کہاں کہاں قائم ہوئی ہیں کتنی فکشنل ہیں پی کے 70میں اس رقم سے کوئی ویٹرنیری ڈسپنسری قائم ہوئی ہے اگر ہوئی ہے تو کہاں ہے نیز پی سی IVکے مطابق ویٹرنیری ڈسپنسری میں کتنے ملازمین کی آسامیاں ہوتی ہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔