ہر گاہ کہ سردی کا موسم شروع ہو تے ہی صوبہ بھر میں اور پشاور شہر میں بالخصوص گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے تمام لوگوں اور خاص کر گھریلوں خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر معصوم بچے ناشتہ کئے بغیر سکول چلے جاتے ہیں ۔اس کےعلاوہ ہوٹلو ں ،تندوروں اور بیکریوں سے وابستہ ہزارو ں مزدوروں اور مالکان کا کاروبار شدید متاثر ہواہے۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرےکہ صوبہ بھر اور بالخصوص پشاور شہر میں گیس کی کم پریشر اور لوڈشڈنگ ختم کرنےکےلئے ضروری اقدامات ئی جائیں۔