Urging the government to amend the Khyber Pakhtunkhwa Child Protection Act 2010 in order to fix strict punishments for child abuse offenders

Resolution #
534
Motion Date
Type
Provincial
Resolution Signatories
Resolution Document
Resolution Contents

پاکستان بھر میں کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور زیادتی کے واقعات خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے روزانہ پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں کم عمر بچوں اور بچیوں کےساتھ زیادتی کےواقعات تواتر کے سات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیموں کے اعدادوشما ر کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کےواقعات میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ دس کے قریب بچوں کو جنسی زیادتی کا شکار بنا یا جا رہاہے۔

    یہ اسمبلی حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر  ایکٹ 2010ء میں ترمیم کرکے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کی سزا کو سات  سال سے بڑھا کر تاحیات کی جائے۔ اور جرمانے کی سزا کو دوگنا کیا جائے۔