اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کے پروسیجر اینڈ بزنس رولز 2025 کی توثیق کے موقع پر منعقدہ شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد پر اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو مبارکباد پیش کی اور بہترین انتظامی امور سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
“ہم سب یہاں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے آئے ہیں، اور چونکہ صوبائی اسمبلی صوبے کا سب سے سپریم ادارہ ہے، لہٰذا یہاں موجود ہر رکن یا سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی خلوص نیت اور عوامی امنگوں کے مطابق انجام دے۔”
انھوں نے مزید کہا کہ اس صوبے کے سب سے بڑے ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا، جس میں بہترین ٹیم ورک نظر آیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لوگ اگر موقع پائیں تو بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ بطور اسپیکر اپنے منصب سے وفادار ہیں اور چاہتے ہیں کہ صوبائی اسمبلی کو بہترین ادارہ بنایا جائے، جہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع میسر آئے۔
اس موقع پر اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے نے بھی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے وسیع نظریے اور وژن نے اسمبلی کو ایک نئی سمت دی ہے، جس کے مثبت اثرات مستقبل میں واضح طور پر سامنے آئیں گے۔