Against DEO Female Upper Dir
PM #
PM # 45
Motion Date
Movers
Related Department
PM Document
Privilege Motion Contents
گزشتہ دو ماہ سے میں مسماة حبیبہ ڈی ای او (زنانہ ) اپردیر کےدفترکےچکرلگارہاہوں لیکن محترمہ ڈی ای او صاحبہ دفتر میں حاضرنہیں ہوتیں اور تقریباََ 80مرتبہ مختلف اوقات کار میں ٹیلی فون بھی کرتارہاہوں لیکن نہ وہ دفتر میں دستیاب ہوتی ہیں اور نہ ہی ٹیلی فون اٹھاتی ہیں ۔ اس کی شکایت کےلیے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کےپاس گیاجب انہوں نےبھی ٹیلی فون کیاتووہ فون نہیں اٹھارہی تھیں ۔ لہذا بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی ڈی ای او (زنانہ) عوامی مسائل کےحل کےلیےدستیاب نہیں ہیں اور وہ گھربیٹھےتنخوا وصول کررہی ہیں اور باربار ٹیلی فون کرنےپرجواب نہ دینےسے نہ صرف میرا بلکہ اس پورے معزز ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے۔لہذا اس تحریک کو کمیٹی کےحوالہ کیاجائے۔