میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ کورونا وبا ءکی وجہ سے صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں خصوصاً پشاور کے ہسپتالوں میں تمام برانچز او پی ڈی اور او ٹی وغیرہ کو غیر فعال کرکے بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں جسکی وجہ سے غریب عوام قرض لے کر اورگھر کاسامان بیچ کر پرائیویٹ ڈاکٹر وں سے علاج کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر مریض علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان بحق ہو جاتے ہیں لہٰذا حکومت فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بحال کرنے کے احکامات جاری کرے