میں وزیر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ حیات آباد کا شمار پشاور کے سب سے پوش اور جدید رہائشی علاقے میں ہوتا ہے جس کیلئے مین یونیورسٹی روڈ اور رنگ روڈ کے راستے آمدورفت کے لئے استعمال ہوتے ہے شہر میں بی آر ٹی منصوبے پر کام کے بعد خیبر ایجنسی، طورخم اور افغانستان کیلئے کمرشل ٹرانسپورٹ ، ٹرک،ٹریلرز اور دیگر ہیوی ٹریفک مین یونیورسٹی روڈ کی بجائے تمام ٹریفک رنگ روڈ کے راستے حیات آباد سے گزر کر مین جمرود روڈ سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے دن رات ٹریفک کا جام معمول بن چکا ہے جبکہ طلبہ وطالبات اور ملازمت پیشہ افراد کو تعلیمی اداروں اور دفاتر آنے جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے حیات آباد کے رہائشی علاقے میں کمرشل ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور علاقہ مکینوں کے مابین لڑائی جھگڑوں سمیت حادثات معمول بن چکئے ہیں لہذا حکومت فوری طور پر اس عوامی مسئلے کا نوٹس لیں اور حیات آباد سے کمرشل ٹریفک اور دیوہیکل ٹریلرز کی آمدورفت فی الفور بند کرنےکے احکامات جاری کر ے۔