میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآبادکاری کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ تحصیل منڈہ ضلع دیر لوئر کا دوسری بڑی آبادی والی تحصیل ہے اور تیمر گرہ کے بعد دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے فایئر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے دو مہینوں میں گھروں اور بازاروں کو آگ لگنے کے چار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس سے لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ لہذاتحصیل منڈہ کو فائیر بریگیڈ اور 1122 کے دفتر کی اشد ضرورت ہے ۔