Kumrat development authourity
CAN #
2377
CAN Motion Date
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں وزیر برائےمحکمہ سیاحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ حکومت نے کمراٹ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے نام سے دیر اپر میں اتھارٹی بنائی ہے جس کے مطابق اس حلقہ کے موجودہ ایم پی اے اس کا ممبر ہوتاہے۔ جسکی منظوری اس معزز ایوان نے دی ہے جب اتھارٹی قائم کی گئی تو ایک میٹنگ کے بعد اس سے ایم پی اے کانام نکال کر ایم این اے کا نام ڈالا گیا جوکہ اس حلقہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے ۔ کمراٹ کے متعلق ایم پی اے کی غیر موجودگی میں جو بھی فیصلے کئے گئےوہاں کے عوام اس کو کسی بھی صورت ماننے کے لئے تیار نہیں ہونگے حکومت وقت کو مذکورہ فیصلہ پر نظرثانی کرے اور جو بل وغیرہ حکومت نے خود اس اسمبلی سے منظور کرایا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔