میں وزیر برائے محکمہ خزانہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتی ہوں وہ یہ کہ پشاور جو کہ صوبے کادارلخلافہ ہے جسکی بنا پر صوبے کے تمام سرکاری ٕمحکمہ جات اس شہر میں آباد ہیں ۔ اور ملازمت کے سلسلے میں اضلاع کے ہزاروں لاکھوں ملازمین یہاں رہائش پذیر ہیں جبکہ پشاور میں سرکاری رہائش گاہوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے بھرتی کے ساتھ ہی رہائش کے لیے درخواست دینے والوں کی ریٹائر منٹ کے دن تک انتظار کے باوجود سرکاری رہائش نہیں مل سکتی، ہاوس رینٹ جوکہ محض دو۔ ڈھائی ہزار روپے ہے ایسے حالات میں سرکاری ملازمین شدید مالی، رہائشی ، خاندانی اور ذہنی مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ لہذا میری صوبائی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ بھی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی طرز پہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو ہاوس ہائرنگ (House hiring ) کی سہولت فراہم کرے تاکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت ہوسکے۔