میں وزیر برائےمحکمہ امداد،بحالی وآبادکاری کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ اکثر اوقات قدرتی آفات کے نتیجے میں دوکانداروں اور زمینداروں کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ لیکن حکومت کے پاس اُن کو سپورٹ یا نقصان کے ازالے کیلئے کوئی گُنجائش موجود نہیں ہوتے۔ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پالیسی بنائے۔