میں وزیر برائے محکمہ خزانہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں وہ یہ کہ گزشتہ خیبرپختونخوا حکومت نے KPPRA کے ذریعے PTCL کے انٹرنیٹ سروس پر 19.5% سیلزٹیکس لگایا تھا ۔ حالانکہ باقی تینوں صوبوں میں یہ ٹیکس نہیں ہے۔ فاٹا اور پاٹاکے ضم ہونے کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن بھی ضم ہوا ہےچونکہ ملاکنڈ ڈویژن پہلے سے دہشت گردی زلزلوں اور سیلابوں کی وجہ سے متاثر ہواہے مرکزی حکومت نے پانچ سالوں کیلئےفاٹا اور پاٹا کو ٹیکسزRelief دی ہے ۔ لہذا صوبائی حکومت بھی مرکزی حکومت کی طرح پانچ سال کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سےمستثنیٰ کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔