میں وزیر برائے محکمہ جنگلات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ گزشتہ اسمبلی میں محمد علی ایم پی اے اور جعفر شاہ ایم پی اے نے مشترکہ توجہ دلاؤ نوٹس نمبر 941پیش کیا تھا جس پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن بشمول انڈس کوہستان کے عوام جو پشت درپشت جنگلات کی زمینوں پر رہتے ہیں، وہی اسی زمین کی حق ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں قرار ديا تھا لٰہذا حکومت اس سلسلے میں اقدامات کریں (فوٹو کاپی لف ہے)کيونکہ اس سلسلے میں ابھی تک حکومتی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں اس معزز ایوان کو اگاہ کیا جائیں تا کہ عوامی تشویش ختم ہو سکے۔