میں وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ 2005 کے زلزلے میں سوات جیل گرگیا تھا اور اس وقت سے آج تک قیدیوں کو سواڑئی یا تیمرگرہ جیل میں منتقل کیا جاتاہے۔ اور یہاں کے لوگوں کو اس سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا ایک طرف ملزمان کو بروقت عدالتی کارروائی اور عام لوگوں کو بے تحاشہ غیر ضروری مالی اخراجات سے بچانے کے لئے حکومت کو فوری حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ کم ازکم فوری طور پر وہاں پر حوالاتیوں کے رکھنے کے لئے گنجائش پیدا کی جاسکے۔