میں وزیر برائے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ میں پی کے 03 سوات IIکا منتخب نمائندہ ہوں اور میرے حلقہ نیابت میں آئے روز مختلف سکیموں پر غیر منتخب افراد مقامی ایم این اے کی ایماء پر افتتاحی تقاریب منعقد کرتے ہیں جو کہ نہ صرف میرے لئے بلکہ متعلقہ محکموں کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے سیاسی کارکنان کے درمیان بھی ایک دُشمنی اور عناد کی فضا پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔․لٰہذا اس عمل کو فی الفور بند کیا جائے اور اسی قسم کے تمام صوبائی سکیموں میں متعلقہ ایم پی اے اور محکمہ کی ایماء کو ہر صورت میں شامل کیا جائے تا کہ عوام /ورکروں میں فساد کی کیفیت ختم ہو سکے۔