میں وزیر برائے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ اے ڈی پی 19-2018 کے اے ڈی پی نمبر659/170357سپیشل پیکج،اے ڈی پی نمبر660/170358Priority Projectsاور اے ڈی پی نمبر661/170359ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اینشی ایٹیوز کو ابھی تک کوئی فنڈز مختص نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ پراجیکٹس التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان سکیموں کیلئے فنڈز مختص نہ کرنے اور اس پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔