میں وزیر برائے محکمہ آبپاشی کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوںوہ یہ کہ ضلع کرک میں لتمبر کے مقام پر بنایا گیا سمال ڈیم ناقص میٹریل استعمال کرنےکی وجہ سے ڈیم میں کریک پڑ گئے ہیں اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے ۔ جس سے علاقے کی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے. لہذا میری اس معزز ایوان کی وساطت سے حکومت سے التماس ہے کہ اس کا فوری سدباب کیا جائے اور مذکورہ ڈیم کی مرمت کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔