میں وزیر برائے محکمہ بلدیات کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ صوبائی اسمبلی اس صوبے کا ایک سپریم اور باوقار ادارہ ہے اور یہی سے ہی ترقیاتی بجٹ اور عوامی مسائل اور انکا حل پیش ہوتاہے مگر نہایت بدقسمتی اور شرم سے کہنا پڑ رہاہے کہ اسی اسمبلی بلڈنگ کے دونوں جانب گٹر کا گندا پانی ابل رہاہے اور یہ مسلہ ایک طویل عرصے سے درپیش ہے جس سے پورا ایریا گندگی اور غلاظت کا شکار ہے خصوصاً پیدل اور موٹرسائیگل حضرات انتہائی تکلیف کا سامنا کررہاہے ہیں۔ لہذا اس اہم مسلے کا نوٹس لیاجائے اور اسے فلفور حل کیا جائے۔