میں وزیر برائے محکمہ صنعت وحرفت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں وہ یہ کہ چارسدہ پیپر ملز کی زمین ہاوسنگ سکیم کے لئے بیجی جارہی ہے اس بارے میں وزیر صنعت وحرفت ہمیں بتائیں کہ اس کی قانونی حیثیت کیاہے اور اسی طرح چارسدہ شوگر ملز کی ساری مشینری نکال کر بیج دی گئی ہے اور مل کا صرف ایک ڈھانچہ رہ گیاہے ۔ اس بارے میں وزیر صنعت وحرفت وضاحت کرے۔