میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتی ہوں وہ یہ کہ صوبے کے دارالخلافہ پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ناکارہ مشینوں اور غیر تربیت یافتہ عملے کیوجہ سے ٹیسٹوں کے رزلٹ غلط دیئے جارہے ہیں۔ جس سے ناصرف مریض متاثر ہوتے ہیں۔ بلکہ ان کے مرض میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔ اور لواحقین کو مزید مالی وجانی نقصانات کا خمیازہ بھگتنا پڑتاہے۔ لہذا اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔