میں وزیر برائے محکمہ بلدیات کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ضلع دیرکے تحصیل کلکوٹ میں کثیر تعدادمیں دُکانیں اور اخروٹ کے پُرانے درخت تحصیل کلکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنرنے ذاتی مفاد کی خاطر مسمار کئے جس کا معاوضہ بھی متاثرین کو نہیں دیا گیا۔ مزید یہ کہ مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر نے شہداء پیکج کی رقم میں بھی خرد برد کی جبکہ بعد میں اس کا سارا ملبہ ایک اسسٹنٹ پر ڈال دیا گیا۔ لٰہذاحکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے ۔تاکہ وہاں کے عوام میں پائی جانے والے بے چینی ختم ہوسکے۔