میں وزیر برائے محکمہ اعلی تعلیم کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ حکومت نے تحصیل کبل سوات میں ڈاکٹر خان شہید ڈگری کالج کے نام سے ادارہ تو بنایا لیکن ادارے کو چلانے کیلئے درکار سہولیات کا مکمل فقدان ہے۔ لٰہذا اس سلسلے میں حکومت بغیر کسی تاخیر کے اساتذہ کی دستیابی،مناسب کلاس رومز کی گنجائش ، خواتین طالبات کیلئے ضروری سہولیات کا بندوبست کرکے اپنے تعلیمی ایجنڈے اور تعلیمی ایمرجنسی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں اور عوامی محرومی کو دور کریں ۔